دولت مشترکہ کا 25 واں سربراہ اجلاس شروع ،ْ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر سربراہان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

جمعرات 19 اپریل 2018 16:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) دولت مشترکہ کا 25 واں سربراہ اجلاس جمعرات کو یہاں شروع ہو گیا ہے جس میں پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر سربراہان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دولت مشترکہ اجلاس کے حوالے سے تقریب بکھنگم پیلس میں ہوئی۔ تقریب کی میزبانی ملکہ برطانیہ نے کی۔ برطانیہ کی ملکہ نے دیگر شاہی خاندان کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا۔ بکھنگم پیلس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر سربراہان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔