بی جے پی مجرمانہ سوچ کی حامل جماعت ہے، وزیر اعلیٰ کرناٹک

جمعرات 19 اپریل 2018 17:53

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدا رمیا نے اپوزیشن جماعت بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے اسے مجرموں کی پارٹی قرار دے دیا،بی جے پی اراکین مجرمانہ سوچ کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاستکرناٹک کی 224اسمبلی نشستوں پر 12مئی کو ہونیوالے انتخابات کے سلسلے میں حکمراں جماعت کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوچکی ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدا رمیا نے اپوزیشن جماعت بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے اسے مجرموں کی پارٹی قراردیا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مجرموں کی پارٹی ہے تاہم ان میں سبھی مجرم نہیں لیکن بعض کی سوچ مجرموں جیسی ہے۔

متعلقہ عنوان :