ٹرمپ کا ہرمز کو کسی اور نام سے پکارنا ایک سنگین غلطی ہے

عباس عراقچی کا ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ردعمل

جمعہ 1 مئی 2026 23:16

ٹرمپ کا ہرمز کو کسی اور نام سے پکارنا ایک سنگین غلطی ہے
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2026ء) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر جواب دیا ہے۔عباس عراقچی نے ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی ویڈیو بھی لگائی، جس میں ٹرمپ نے غلطی سے آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دیا تھا، پھر کہا تھا بڑی غلطی ہو گئی۔

(جاری ہے)

عباس عراقچی نے کہا ‘امریکی صدر پینٹاگون کی گھڑی ہوئی اصطلاح کے بجائے خلیج فارس کی درست استعمال کرتے، ہرمز کو کسی اور نام سے پکارنا واقعی ایک سنگین غلطی ہے۔واضح رہے امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ بھی شیئر کیا ہے جس میں آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ کا نام دیا گیا ہے۔