سعودی خواتین اسنیپ چیٹ کے استعمال میں مردوں پر بازی لے گئیں

5ملین خواتین، 5.5ملین مرد حضرات اسنیپ چیٹ استعمال کررہے ہیں

جمعرات 19 اپریل 2018 17:53

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) سعودی خواتین اسنیپ چیٹ کے استعمال میں سعودی مردوں پر بازی لے گئیں،سعودی عرب میں 6.5ملین خواتین اور 5.5ملین مرد حضرات اسنیپ چیٹ استعمال کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تازہ ترین جائزے سے پتہ چلا ہے کہ سعودی خواتین اسنیپ چیٹ کے استعمال میں سعودی مردوں پر بازی لے گئیں۔یہ جائزہ ایک اسپیشلسٹ ادارے نے تیار کرایا ہے۔ جائزہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مملکت میں اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والے سرگرم افراد 14ملین ہیں۔ 12ملین عربی زبان کے ہیں۔ 6.5ملین خواتین اور 5.5ملین مرد حضرات اسنیپ چیٹ استعمال کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :