عامر حیات روکھڑی کرکٹ: سٹیگ کلب نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

جمعرات 19 اپریل 2018 20:39

عامر حیات روکھڑی کرکٹ: سٹیگ کلب نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی
لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) خضرٰی کرکٹ کلب کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے پہلے عامر حیات روکھڑی ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سٹیگ کلب نے ٹاون شپ وائٹس کو 83رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے ٹکٹ کٹوا لیا ہے سٹیگ کلب گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں سٹیگ کلب نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 254رنز بنائے حسین طلعت نے 76گیندوں پر شاندار 93رنز کی اننگ کھیلی جس میں 10چوکے اور 4بلندوبالا چھکے شامل تھے محمد سعد نے 64، کامران افضل نے 25اورجنید علی نے 24رنز بنائے محمد شریف اور حسن رضوان نے 3,3 اور حسیب الرحمن نے 2وکٹیں حاصل کیں ٹاون شپ وائٹس ہدف کے تعاقب میں 37.4اوورز میں 171رنز پر پویلین لوٹ گئی حمزہ اکبر نے 43، حسن رضوان نے 32اور ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل 17رنز بنانے میں کامیاب رہے حسین طلعت اور کامران افضل نے 3,3جبکہ عامر سجاد اور رضوان صدیق نے 2,2وکٹیں حاصل کیں فاتح ٹیم کے حسین طلعت کو شاندار آل راونڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :