ًسری لنکا ای کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر ہوگئی، لڑائی کی ویڈیو وائرل

منگل 16 جون 2026 18:36

ًسری لنکا ای کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر ہوگئی، لڑائی ..
دمبولا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2026ء) دمبولا میں سری لنکا ای کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی بیٹر سوریا ونشی نے سری لنکن کھلاڑی وشین ہالامباگے کو دھکا دیا جس کے جواب میں سری لنکن کھلاڑی نے بھی سوریاونشی کو خود سے دور ہٹایا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیگر کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔اس سے قبل دوران میچ بھارتی کپتان تلک ورما بھی امپائرز سے الجھتے رہے۔ واضح رہے کہ ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم سپر اوور میں 17 رنز نہ بنا سکی اور میچ ہار گئی۔