دریاخان،محکمہ زراعت کے عملہ پرسرکاری رقبہ سے گندم کی کٹائی کے دوران حملہ

40مردوخواتین کے خلاف تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج

جمعرات اپریل 20:59

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) محکمہ زراعت کے عملہ پرسرکاری رقبہ سے گندم کی کٹائی کرنے کے دوران حملہ آور ہونے اور کٹائی سے روکنے پر40مردوخواتین کے خلاف تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاتفصیلات کے مطابق فیلڈاسسٹنٹ گورنمنٹ سیڈفارم چک نمبر 18ٹی ڈی اے محمدنواز نے تھانہ صدر پولیس کو درخواست دی کہ وہ گیگر عملہ کے ہمراہ سرکاری رقبہ پر گندم کی کٹائی و گہائی کے لئے کمبائن ہارڈ ویسٹر لے کر گئے تو اچانک 40مردوخواتین جوڈنڈوں سوٹوں سے لیس تھے راستہ روک کر حملہ آور ہوئے جن کو سمجھانے کی بہت کوشش کی وہ باز نہ آئے تھانہ صدر نے مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :