تمبو،پولیس عوام کی خادم ، تھانوں میں عوام مسائل کے حل کے لیے احسن طریقے سے پیش آئے ،نذیر احمد کرد

غیر اخلاقی رویہ رکھنے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد

جمعرات 19 اپریل 2018 21:14

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیر احمد کرد نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی خادم ہے اور تھانوں میں عوام کے ساتھ احسن طریقے سے پیش آئیں تاکہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے پولیس کے خدمات کا حاصل کر سکیںعوام کے ساتھ غیر اخلاقی اور غیر مناسب رویہ رکھنے والے پولیس ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید رحیم بخش مری پولیس لائن جعفرآباد میں منعقدہ دربار میں خطاب کرتے ہوئے کیادربار میں ایس ایس پی جعفرآباد عرفان بشیر سمیت ضلع کے تمام ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز نے شرکت کی پولیس اہلکاروں نے اپنے مسائل پیش کئے جنھیں سننے کے بعد ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد نذیر احمد کرد نے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے اس موقع پر ملازمین کے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی نصیر آباد نذیر احمد کرد نے کہا کہ دربار کے انعقاد کا مقصد ملازمین کے مسائل سے آگہی حاصل کرنا ہے کیونکہ بالا آفیسر کا کام صرف دفاتر میں بیٹھ کر احکامات جاری کرنا نہیں بلکہ ملازمین کے درمیان موجود ہو کر ان کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرنا بھی ہے انھوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے بیمار ملازمین اپناعلاج معالجہ کے لئے باضابطہ طریقہ اختیار کریں جس سے انھیں مالی مدد بھی حاصل ہو گی ملازمین کے لئے ڈی آئی جی آفس کے دروازے ہمشہ کھولے ہیں وہ کسی بھی وقت آکر اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں اور ان کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے دربار کے آغاز میں جعفرآباد سمیت رینج بھر کے شہدا کے روح کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی آخر میں ڈی آئی جی پولیس نذیر احمد کرد نے شہید رحیم بخش مری پولیس لائن جعفرآباد میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :