سماجی برائیوں کے خلاف سکھر پولیس سرگرم عمل ہے، ایس ایچ او روہڑی

جمعرات 19 اپریل 2018 23:53

سکھر۔19اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سماجی برائیوں کے خلاف سکھر پولیس سرگرم عمل ہے، ایس ایچ او روہڑی ثناء اللہ کونھارو کی روہڑی سٹی میں کاروائی 10 جواری گرفتار کر لئے ،گرفتار جواریوں کے قبضہ سے موبائل لیپ ٹاپ و نقدی برآمد کی گئی ہے اور ان خلاف مقدمہ تھانہ روہڑی میں درج کرلیا گیا ،ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے کاروائی پر پولیس پارٹی کو شاباش کا پیغام دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :