جنرل بس اسٹینڈ پر سٹال کو خالی کروانے کے احکامات پر عدالت نے فریقین کو 26اپریل کو طلب کرلیا

جمعہ 20 اپریل 2018 15:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) جنرل بس اسٹینڈ پر سٹال کو خالی کروانے کے احکامات پر عدالت نے فریقین کو 26اپریل کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ سرگودھاپر واقع ایک سٹال کے مالک عادل شہزاد نے عدالت سے رجوع کیاکہ پنتیس سال سے جاری سٹال کوخالی کرنے کا نوٹس دیا گیا جس کاماہانہ کرایہ ادا ہے جس کی رسیدیں موجود ہیں۔ اس درخواست پر عدالت نے ڈسٹرکٹ کلکٹر میئر میونسپل کارپوریشن، سیکرٹری آر ٹی اے اور اڈا انسپکٹرکو 26اپریل کے لئے طلبی نوٹس جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :