فیصل آباد:سیشن کورٹ نے پسند کی شادی کرنیوالے لیڈی کانسٹیبل کو شوہر کمسن بچے سمیت قتل کرنیوالے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا‘

جمعہ 20 اپریل 2018 15:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) سیشن کورٹ نے پسند کی شادی کرنیوالے لیڈی کانسٹیبل کو شوہر کمسن بچے سمیت قتل کرنیوالے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا‘تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد سعید وٹو کی عدالت میں زیر سماعت تھانہ ٹھیکریوالہ کے 2017ء کے مقدمہ میں ملوث 607گ ب کے رہائشی ملزم اظہر عباس کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ملزم نے پسند کی شادی کرنیوالی سگی بہن نگینہ بی بی اسکے شوہر پیراں دتہ اور ڈیڑھ سالہ بیٹے حسنین کو سدھار میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔