چین امریکہ تعلقات نے عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کیا ہے ،

دونوں ملکوںکے مفادات مشترکہ ہیں ،چینی سفیر کا واشنگٹن میں تقریب سے خطاب

جمعہ 20 اپریل 2018 21:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) امریکہ میں چین کے سفیر کوئی تیان کائی نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات نے ایشیائ بحرالکاہل اور دنیا بھر میں مثبت کردارادا کیا ہے ،40سال کے سفارتی تعلقات اور تعاون کے دوران دونوں ممالک کے مفادات کا بہتر طور پر خیال رکھا گیا ہے۔چینی سفیر یہاں فیئر بینک سینٹر برائے چینی سڈیز ہارورڈ یونیورسٹی میں اظہار خیال کر رہے تھے۔

چینی سفیر نے کہا کہ تمام دوطرفہ مفادات کے باوجود ہم نے ان تعلقات سے بہت کچھ حاصل کیا ہے اور ان تعلقات کے ایشیائ بحرالکاہل کے خطے اور دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ چین اور امریکہ کے مفادات مشترکہ ہیں ، عالمی امن اور سلامتی ، بین الاقوامی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو برقرار رکھنے کیلئے بھی دونوں ممالک کی ذمہ داریاں مشترکہ ہیں اس لئے بین الاقوامی برادری کے سامنے یہ ہماری ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زبردست مواقع اور چیلنجز کا چین روس تعلقات کے تناظر میں دنیا کو سامنا ہے تاہم اب یہ ہم پر ہے کہ ہم آج کس کا انتخاب کرتے ہیں۔انہوں نے امریکہ پر زوردیا کہ وہ سرد جنگ سے باز رہے اور وہ دوسروں کو نقصان پہنچانے کی ذہنیت ترک کردے کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو کم تر سمجھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :