الرجی کے خاتمہ کیلئے درختوں کو انجیکشن لگائے جائیں گے

بیجنگ میں بید اور پاپولر کے تین لاکھ سے زائد درخت ہیں جو الرجی کا باعث بنتے ہیں

جمعہ 20 اپریل 2018 21:47

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) بیجنگ کی حکومت نے الرجی پیدا کرنے والے کیٹ کن کے تین لاکھ پودوں کے جراثیم ختم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ، اس پودے پر بہار کے موسم میں پھول آتے ہیں جس سے شہری الرجی کا شکار ہو جاتے ہیں ، موسم بہار میں مادہ پاپولر اور بید کے پودوں اور ان کے بیجوں سے الرجی ہوتی ہے۔ ان پودوں کو کیٹ کن کہا جاتا ہے جن کا زیرہ ہوا کے ذریعے اڑ کر فضائ میں پھیل جاتا ہے اور شہری ناک اور گلے امراض کا شکار ہو جاتے ہیں۔

بعد ازاں اس کے بیج بھی تیز ہوا سے اڑ کر دور دور پھیل جاتے ہیں جس کے باعث یہ خود رو پودے اگ آتے ہیں۔ بیجنگ فاریسٹی یونیورسٹی کے پروفیسرڑینگ ڑی ڑیانگ کے مطابق پاپولر کے پودے بیجنگ میں 1960اور1970کی دہائی میں لگائے گئے تھے جب چینی شہروں کو سبز بنانے کیلئے کام کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

اس وقت پودوں کی اقسام کے انتخاب میں زیادہ کوشش نہیں کی گئی۔تاہم پاپولر اور بید کے پودے بیجنگ کی مٹی اور آب وہوا کے لئے موزوں ہیں اور ان کی پرورش کرنا بھی آسان ہے۔

یہ تیزی سے بڑھتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال پر بھی کم خرچ آتا ہے اس لئے بیجنگ میں ان کی کاشت میں مسلسل اضافہ ہوتا گیا۔ ان پودوں کے ذریعے جب لوگ الرجی کا شکار ہونے لگے تو زیادہ تر لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ان پودوں کو کاٹ دیا جائے تاہم یہ صحیح جواب نہیں تھا ، یہ پودے آکسیجن پیدا کرتے ہیں اور شہر سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں جس کی وجہ سے بیجنگ شہر کی ہوا کچھ بہتر رہتی ہے تاہم اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیجنگ میں موجود ان تین لاکھ درختوں کو مخصوص کیمیکل انجیکشن لگائے جائیں گے تا کہ ان کے اندر موجود الرجی کے جراثیم ختم کئے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :