پاک فضائیہ کے دبنگ کارناموں پر مشتمل نئی پاکستانی فلم’’پرواز ہے جنون‘‘ عید الفطر پر ریلیز کی جائیگی

جمعہ 20 اپریل 2018 22:47

پاک فضائیہ کے دبنگ کارناموں پر مشتمل نئی پاکستانی فلم’’پرواز ہے جنون‘‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) نئی پاکستانی فلم ‘پرواز ہے جنون’ کا پہلا ٹیزر ٹریلر سامنے آگیا ہے۔یہ فلم پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی جارہی ہے جس میں حمزہ علی عباسی فائٹر پائلٹ کے روپ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور اس ٹیزر میں انہیں ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے۔حمزہ علی عباسی کو ٹیزر میں ایسا فائٹر پائلٹ دکھایا گیا ہے جو تیزرفتاری پسند کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیزر میں شاز خان کو حمزہ کے دوست پر دکھایا گیا ہے اور ان کی کیمسٹری کافی متاثر کن ہے۔اس فلم میں احد رضا میر اور ہانیہ عامر بھی اہم کرداروں میں نظر آئینگے تاہم ٹیزر میں ان کی جھلک دیکھنے میں نہیں آئی۔یہ فلم عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔۔پاک فضائیہ کی مشترکہ پروڈکشن کے ساتھ بنائی جانے والی اس فلم میں شوبز کاسٹ کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور پائلٹس کو بھی دکھایا جائے گا۔۔