سعودی عرب ، گیس لیکج کے باعث کارکن جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 21 اپریل 2018 07:14

سعودی عرب ، گیس لیکج کے باعث کارکن جاں بحق
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں کارکن گیس لیک ہونے کے باعث جاں بحق ہو گیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں سیکیورٹی آپریشن کے قومی مرکز نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جدہ میں گیس لیک ہونے کے باعث ایک دکان میں آگ لگ گئی تھی ۔

(جاری ہے)

آگ جدہ کے الرویس محلے کی ایک دکان میں آگ لگی تھی جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک بری طرح سے جھلس گیا ہے ۔ پولیس نے صورتحال کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا سکا۔