ہنگری، ایبولا وائرس پرتحقیق کرنے والے سائنسدان اسی مرض میں مبتلا ہو گیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 10:00

بڈاپسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہنگری کے اٴْس سائنسدان کے لیے خصوصی ویکسین روانہ کر دی گئی ہے، جو اتفاقیہ طور پر ایبولا وائرس کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہنگری کے طبی ذرائع کے مطابق ریسرچر بوڈاپیسٹ کی ایک لیبارٹری میں ایبولا وائرس کے نمونوں کی محفوظ پیکنگ میں مصروف تھا کہ حادثاتی طور پر وہ اس کی لپیٹ میں آ گیا۔ سائنسدان کے بیمار ہونے کے بعد ہنگری کی حکومت نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے خصوصی ادویات کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔ ہنگری کی حکومت نے سائنسدان کو فوری طور پر بوڈاپیسٹ کے ہسپتال کے ایک کمرے میں علاج کے لیے قرنطینہ میں رکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :