جاپان میں حزبِ مخالف جماعتوں کا پارلیمان کا بائیکاٹ، وزیرِ خزانہ کے استعفے کا مطالبہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 10:10

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) جاپان کی حزبِ مخالف جماعتیں وزیرِخزانہ تارو آسو کے استعفے کا مطالبہ حکومت کی طرف سے رد ہونے کے بعد پارلیمان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور کومیتو پر مشتمل حکمران اتحاد کا کہنا ہے کہ بائیکاٹ کے باوجود پارلیمان میں بحث مباحثہ جاری رہے گا۔سب سے بڑی حزبِ مخالف جماعت کونسٹیٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی اور پانچ دیگر جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ آسو مستعفی ہوں۔وہ چاہتی ہیں کہ وزیرِخزانہ، سیکریٹری خزانہ سے منسوب جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مبینہ واقعے اور وزارتی عہدیداران کی سرکاری دستاویزات میں جعلسازی کی ذمہ داری لیں۔