انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کوکوا،چینی کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 21 اپریل 2018 11:30

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کوکوا،چینی کے نرخوں میں کمی
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کوکوا اور چینی کے نرخوں میں کمی ہوئی۔کوکوا کے نرخ شمالی امریکا میں اس کی گرنڈنگ میں کمی اور چینی کے نرخ عالمی سپلائی میں اضافے کے باعث کم ہوئے۔ایکسچینج میں نیویارک کے جولائی کے لیے سودے 70 ڈالر (2.5 فیصد) کمی کے ساتھ 2729 ڈالر فی ٹن طے پائے۔

(جاری ہے)

کوکوا کے لندن کے جولائی کے لیے سودے 49 پائونڈ سٹرلنگ (2.6 فیصد) کمی کے ساتھ 1829 پائونڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔

خام چینی کے مئی کے لیے سودے 0.11 سینٹ (0.9 فیصد) کمی کے ساتھ 11.64 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔سفید چینی کے اگست کے لیے سودے 80 سینٹ (0.2 فیصد) کمی کے ساتھ 342.40 ڈالر فی ٹن طے پائے۔اربیکا کافی کے جولائی کے لیے سودے 1.45 سینٹ (1.3 فیصد) بڑھ کر 1.177 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹا کافی کے جولائی کے لیے سودے 8 ڈالر کم ہوکر 1759 ڈالر فی ٹن طے پائے۔

متعلقہ عنوان :