ان فوکس کمپنی کا مڈ رینج سمارٹ فون ’’ان فوکس ویژن 3 پرو‘‘ متعارف

فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہے

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:20

ان فوکس کمپنی کا مڈ رینج سمارٹ فون ’’ان فوکس ویژن 3 پرو‘‘ متعارف
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ان فوکس کمپنی کی جانب سے مڈ رینج سمارٹ فون ان فوکس ویژن 3 پرو متعارف کرا دیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سمارٹ فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 4 جی بی ریم او 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 سی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ سمارٹ فون میں پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 13میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کی قیمت 10999 بھارتی روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :