لیموں کے چھلکوں میں اینٹی کینسراجزاء پائے جاتے ہیں،ما ہر ین

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:40

قصور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) اپنی خوشبو‘تاثیراور فوائدکیوجہ سے لیموں پوری دنیامیں وافراستعمال کیاجاتاہے لیکن حالیہ تحقیق نے اس کی افادیت مزیدوچندکردی ہے۔ماہرین کیمطابق اس میں ایک درجن سے زائد ایسے اجزاء ہیں جوکئی طرح کے سرطان (کینسر) کو روکتے ہیں یاانکے علاج میں استعمال ہوستے ہیں اسکے علاوہ لیموں کے چھلکوں میں بھی اینٹی کینسراجزاء پائے جاتے ہیں‘لیموں کے چھلکے میں جسم کے قدرتی دفاعی(امنیاتی)نظام کو مضبوط کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اس طرح جسم کینسرجیسے مرض سے لڑنے کے قابل ہوجاتاہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کیمطابق بقیہ لیموں میں22ایسے اجزاء مل چکے ہیں جس کسی نہ کسی طرح سرطان کو ناکام بناتے ہیں‘لیموں ٹرپینس سے مالامال ہے جن میں سب سے قابل ذکر ڈی لیمونین ہے جو کینسر سے بچاتاہے اوراسے دور کرنے کی صلاحیت بھی رکھتاہے اس ضمن میں یونیورسٹی آف ایریزوناکے کینسر سینٹرنے ایک چھوٹی سی تحقیق کی ہے اس مطالعے میں 43ایسی خواتین کو شامل کیاگیا جن میں کچھ عرصے سے قبل چھاتی(بریسٹ) کے سرطان کی شناخت ہوئی تھی‘سرجری سے 2سی6ہفتے قبل انہیں روزانہ دوگرام ڈی لیمونین کی مقدار دی گئی تھی ان خواتین میں چھاتی کی رسولی بنانے والے اہم بایومارکرزکی تعداد میں 22فیصدکمی دیکھی گئی جن میں کینسر کا پتادینے والا اہم بایومارکر سائیکلین ڈی ون بھی شامل تھا۔

متعلقہ عنوان :