علامہ اقبال کے پیغام اور فکر کو سمجھنے کے لئے ابتدائی جماعتوں کی نصابی کتابوں میں اقبال کی شاعری متعارف کرانی چاہیے ،امجد اسلام امجد

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:21

علامہ اقبال کے پیغام اور فکر کو سمجھنے کے لئے ابتدائی جماعتوں کی نصابی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) معروف شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے پیغام اور فکر کو سمجھنے کے لئے نصاب کی کتابوں میں ابتدائی جماعتوں میں ہی اقبال کی شاعری متعارف کرانی چاہیے تاکہ بچوں کو ان کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ سمجھانے میں مدد مل سکے، اقبال کے کلام میں ہر دور کے لئے فکری رہنمائی موجود ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں امجد اسلام امجد نے کہا کہ اقبال کی بہت سی شاعری ایسی ہے جو ابتدائی عمر میں بچوں کے لئے معاون ثابت ہو سکتی ہے، اگر ہم نصاب کی کتب میں ایسی شاعری کا انتخاب کر کے شامل کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے بچے اقبال کا پیغام نہ سمجھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ادب اور شاعری سے شغف کے لئے تعلیمی اداروں میں لائبریری آورز کو بحال کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :