دورہ مصر کے دوران جنوبی سوڈان کے آرمی چیف انتقال کر گئے

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:19

جوبا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) جنوبی سوڈان حکومت نے کہا ہے کہ آرمی چیف مصر کے دورے کے دوران اچانک بیمار پڑنے سے انتقال کرگئے ۔ہفتہ کو ترجمان جنوبی سوڈان حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف مصر کے دورے کے دوران اچانک بیمار پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

آنجہانی جنرل جیمز اگونگو ایک سال قبل جنرل پال مالونگ کی برطرفی کے بعد آرمی چیف مقرر کیے گئے تھے۔

جنرل اگونگو کی موت مئی میں ان کے متوقع امن دوروں سے چند روز قبل ہوئی ہے۔ وہ ملک میں پانچ سال سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے علاقائی ممالک سے معاونت کیلئے دورے کی تیاری کررہے تھے۔مبصرین کا کہنا تھا کہ جنوبی سوڈان کے آرمی چیف پر مل کے صدر سیلفا کیر کی جانب سے حکمران اتحاد کے حوالے سے جرات مندانہ فیصلے کرنے کیلئے سخت دباؤ تھا۔۔

متعلقہ عنوان :