عمران خان پاکستان مخالفین کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں، ذکیہ شاہنواز

ہفتہ اپریل 18:20

عمران خان پاکستان مخالفین کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں، ذکیہ شاہنواز
پاکپتن۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) صوبائی وزیر ماحولیات ذکیہ شاہنواز نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مخالفت کرنیوالوں نے ووٹ بھی مسلم لیگ (ن) کو دیئے، عمران خان پاکستان مخالفین کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں، ڈگڈگی بجانے والے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنا بند کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دربار بابا فریدؒ پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) ، علی حسنین مسعود،، نورین خان ،عتیقہ جمیل،معصومہ بتول اور بشیرہ بی بی سمیت مسلم لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ذکیہ شاہنواز نے بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔ قبل ازیں انہوں نے لاء کالج میں پودا لگایا اور میک پاکستان گرین واک کی قیادت کی ۔واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ذکیہ شاہنواز نے کہاکہ درخت لگا کر معاشرے سے فضائی آلودگی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر آلودگی کو جڑ سے اکھاڑیں۔

متعلقہ عنوان :