کینٹ ڈویژن میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہفتہ وار ایک چھٹی دینے کا اعلان

ہفتہ 21 اپریل 2018 18:25

لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ایس پی کینٹ بلال ظفر نے کینٹ ڈویژن میں تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہفتہ وار ایک چھٹی دینے کا اعلان کر دیا۔ایس پی کینٹ بلال ظفر نے کہا ہے کہ ہفتہ میں ایک چھٹی دینے کا بنیادی مقصد عوام کی پہلے سے بہتر انداز میں خدمت اور کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ چھٹی پر جانے والے ڈی ایس پی کا اضافی چارج قریبی سرکل آفیسر جبکہ ایس ایچ او کا اضافی چارج ایڈیشنل ایس ایچ او کے پاس ہوگا۔

(جاری ہے)

کینٹ ڈویژن میں سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہفتہ وار ایک یومیہ رخصت کی باقاعدہ منظوری ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے احکامات کی روشنی میں دی گئی، افسران پر ہفتہ وار چھٹی کا اطلاق آئندہ سوموارسے ہوگا۔علاوہ ازیں کینٹ ڈویژن کے تمام تھانوں میں پولیس اہلکاروں کو بھی ہفتہ وار چھٹی دینے پر بھی غور کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں میں تعینات ایسے پولیس ملازمین جو لائٹ ڈیوٹی کرنے کے مستحق ہیں صرف انہی کو لائٹ ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :