خانوزئی کے علاقے میں تیزرفتار ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوارایک شخص ہلاک جبکہ دوسرازخمی

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:20

کوئٹہ۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) خانوزئی کے علاقے میں تیزرفتار ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوارایک شخص ہلاک جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق ہفتہ کو خانوزئی کے علاقے میں تیزرفتار ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شاہ زیب ہلاک جبکہ اسکا ساتھی محمد خان زخمی ہوگیا۔ لیویز نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئی۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :