تعلیم کی ضرورت اور اہمیت کو مدنظر رکھ کر موجودہ حکومت نے تعلیم کے حصول کو اولین ترجیح دی،محمدعاطف خان

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم وتوانائی محمد عاطف خان نے کہاہے کہ قوموں کی ترقی میں تعلیم ہی پہلی سیڑھی ہوتی ہے اچھے اور ذہین اساتذہ قوم کے لئے بہترین معماران تیار کرتی ہیں،تعلیم کی ضرورت اور اہمیت کو مدنظر رکھ کر موجودہ حکومت نے تعلیم کے حصول کو اولین ترجیح دی اور سرکاری سکولوں کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر بنائی ہے۔

وہ گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول نمبر4مردان میںاساتذہ اور طلباء میں بہترین کارکردگی پر انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر اعجاز خان،ڈپٹی ڈی ای او ابضار احمد،سپورٹس افسر حاجی نوررحمان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

محمد عاطف خان نے کہاکہ وہ اقوام جنہوں نے تعلیم کو فوقیت دے کراس شعبے کو اولین ترجیح دی وہ آج زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب ہیں۔

انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کو یہ کریڈٹ حاصل ہو گیا ہے کہ تعلیم کیلئے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا اور سابقہ حکومت کے چھ ہزار اساتذہ کی نسبت 57ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہاہے کہ ہم نے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام شروع کیا جسکی بدولت اساتذہ طلباء کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم سے آراستہ کررہی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ انڈپنڈنٹ مانٹیرنگ یونٹ کے قیام سے اساتذہ اور طلباء کی حاضری یقینی ہو چکی ہے۔انہوںنے عوام سے گزاش ہے کہ صرف ان لوگوں کو منتخب کریں جن کی ترجیحات میں تعلیم سرفہرست ہو کیونکہ تعلیم ہی کے ذریعے معاشرے کو تعلیم یافتہ اور ہر قسم کی برائیوں محفوظ اور مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے لڑکیوں کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی ہے کیونکہ ایک تعلیم یافتہ ماں نہ صرف اپنے بچوں کو بلکہ پورے خاندان کو تعلیم یافتہ بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :