بلوچستان مالی مسودہ قانون 2018 کو اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے،رکن اسمبلی سردارعبدالرحمن کھیتران

ہفتہ 21 اپریل 2018 23:03

کوئٹہ۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران کی زیرصدارت بلوچستان صوبائی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے محکمہ مالیات ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، بورڈ آف ریو نیو اور ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہفتہ کے روز منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ ، رکن صوبائی اسمبلی محترمہ حسن بانو ، سیکریٹری اسمبلی شمس الدین ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فتح محمد خجک ، ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ قانون سعید اقبال ، ایڈیشنل سیکریٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ ، ڈائریکٹر ایکسائز مظفر شاہ ، سینئر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خورشید انصاری ، ایکسائز آفیسر مجاہد اقبال کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں بلوچستان مالی مسودہ قانون مصدرہ 2018 (مسودہ قانون نمبر 13 مصدرہ 2018)پر شق وار غور و خوض کیا گیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر مذکورہ بل کی منظوری کی سفارش کی اور فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان مالی مسودہ قانون 2018 کو اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے ۔