کویت میں فلپائنی سفیر سفارتی آداب کے منافی بیانات پر دفتر خارجہ طلب

فلپائنی ملازمین سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کی صریح خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں،کویتی وزارت خارجہ

اتوار 22 اپریل 2018 12:20

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) کویت کی وزارت خارجہ نے فلپائن کے سفیر ریناٹو پیڈرو ویلا کو طلب کیا ہے اور بعض فلپائنی حکام کے کویت کے خلاف حالیہ جارحانہ بیانات پر دو احتجاجی مراسلے ان کے حوالے کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی ے وزارتِ خارجہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ان احتجاجی مراسلوں میں فلپائنی سفارت خانے کے بعض ملازمین کی سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ذریعے کا کہنا تھا کہ فلپائنی سفارت خانے کے ملازمین سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کی صریح خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں اور ان کی ان سرگرمیوں سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں ۔دریں ا ثناء سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے،اس میں فلپائنی سفارت خانے کی ایک ٹیم سفارتی لائسنس پلیٹ والی کاروں پر گھریلو ملازمین کو کویتی گھروں سے مبینہ طور پر اسمگل کرکے لے جارہی ہے۔فلپائنی سفیر ویلا نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم گذشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے اس طرح کی کارروائیاں کررہی ہے اور کویت بھر سے شکایات کرنے والے گھریلو ملازمین کو نکالا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :