سعودی عرب میں 12 لاکھ آسامیوں کے مواقع

اتوار 22 اپریل 2018 13:00

سعودی عرب میں 12 لاکھ آسامیوں کے مواقع
ریاض۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) سعودی عرب محکمہ سیاحت کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ 2020ء میں ان کا محکمہ 12لاکھ آسامیاں فراہم کریگا۔

(جاری ہے)

المدینہ اخبار کے مطابق انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب خطے میں اہم سیاحتی ملک بننے جارہا ہے۔ قومی پیداوار میں سیاحت کا حصہ 3.6فیصدہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :