نکاراگوا میں لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی گولی لگنے سے ہلاک

اتوار 22 اپریل 2018 13:30

مانا گوا۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) نِکاراگوا میں مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میںبراہ راست رپورٹنگ کے دوران ایک صحافی گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔

(جاری ہے)

ابھی یہ واضح نہیں کہ گولی کس نے چلائی تاہم ایک مقامی اخبار نے ایک دوسرے صحافی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہاں صرف مظاہرین کے خلاف لڑنے والے چند گروپ اور پولیس ہی کے پاس ہتھیار موجود تھے۔ فلاحی ادارے ریڈ کراس کے مطابق اس واقعے سے قبل بھی بدھ سے جاری ان حکومت مخالف مظاہروں میں 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہرے حکومت کی جانب سے ملازمین کی کم پنشن اور زیادہ ٹیکسوں کے نفاذ کے منصوبے کے خلاف کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :