شارٹ سرکٹ کے باعث ۱ٓگ لگنے سے باپ بیٹی جھلس کر جاں بحق

اتوار 22 اپریل 2018 14:00

فیصل آباد۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) پولیس تھانہ پیپلز کالونی فیصل ۱ٓباد کے علاقہ گورنمنٹ میونسپل ڈگری کالج جڑانوالہ روڈ نزد عبداللہ پور پر ایکگھر میں رات کے وقت اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث ۱ٓگ لگنے سے معذور باپ اور جواں سال بیٹی جھلس کر جاں بحق جبکہ با قی اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گورنمنٹ میونسپل ڈگری کالج جڑانوالہ روڈ نزد عبداللہ پور کے بالمقابل گلی میں رہائش پذیر ایک 60 سالہ شخص غلام صادق جس کی کچھ عرصہ قبل شوگر کے عارضہ میں مبتلاء ہونے کے باعث ایک ٹانگ کاٹ دی گئی تھی حسب معمول اپنے کمرے میں سویا ہوا تھا جبکہ اس کی 18 سالہ بیٹی زینت بی بی بھی اسی کمرہ میں سوئی ہوئی تھی کہ اچانک رات گئے شارٹ سرکٹ کے باعث کمرے میں ۱ٓگ بھڑک ۱ٹھی جس کی وجہ سے کمرے میں دھواں بھر گیا اور دونوں باپ بیٹی دم گھٹنے کے بعد جھلس کر جاںبحق ہوگئے تاہم دوسرے کمروں میں لیٹے ہوئے دیگر اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122 کو دی گئی جن کی ۱ٓمد سے قبل ہی کمرے کی چھت بھی گرگئی۔بعدازاں متوفیان کی میتیں ملبہ سے نکال کر مزید قانونی کاروائی کیلئے ہسپتال روانہ کردی گئیںجہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے سپرد کردی گئیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :