ہمارے اتحادی ہی ہماری پیٹھ پیچھے چھرا گھونپ رہے ہیں،ترک صدر

اتوار 22 اپریل 2018 14:30

انقرہ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے ہمارے اتحادی ہی ہماری پیٹھ پیچھے چھڑا گھونپ رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے قبل از وقت انتخابات کے بارے میں کہا کہ اس وقت مغربی ممالک سے اور خاص طور پر پنے اسٹرٹجیک پارٹنر ز سے خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں موجود اڈے کس کے خلاف ہیں، امریکہ دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ اور جنگی سازو سامان فراہم کررہا ہے۔ شام کے مشرق میں امریکہ نے پانچ ہزار ٹریلر اسلحے سے لدے ہوئے روانہ کئے ہیں۔ ہم امریکہ کو رقم فراہم کرتے ہوئے اس قسم کے اسلحے کو خریدنے سے قاصر ہیں تاہم یہ دہشت گرد تنظیمیں بلا معاوضہ یہ جدید اسلحہ اور سازو سامان حاصل کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے ہمیں کہاں سے خطرہ لاحق ہے، ہمیں یہ تمام خطرات اپنے ہی اسٹریٹجیک پارٹنرز سے لاحق ہیں۔ ہمیں شام سے بھی مختلف مقامات سے خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے ملک میں جاری ہنگامی حالات کے دوران انتخابات کروانے سے متعلق کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی حالات کے دوران تمام سیاسی جماعتیں صحتمندانہ طریقے سے انتخابی مہم جاری رکھ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اس قسم کی تنقید ان کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہے۔ کیونکہ جس قسم کی دھاندلیاں امریکہ میں ہوتی ہیں اس قسم کی کوئی دھاندلی یہاں پر نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کے بارے میں کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک 16 ہزار 650 دہشت گردوں کا قلع قمع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :