ٹائی ٹینک جہازکا مینو کارڈ ایک لاکھ پاونڈ میں نیلام

اتوار 22 اپریل 2018 14:30

لندن ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) ایک صدی قبل حادثے کا شکار ہونے والے مسافر بردار بحری جہازٹائی ٹینک پر پیش کئے جانے والے پہلے کھانے کا مینو کارڈ ایک لاکھ پاؤنڈ میں نیلام ہوگیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ مینو کارڈ دو اپریل 1912ء کو ٹائٹینک پر پیش کیا گیا تھا۔یہ مینو کارڈ ٹائی ٹینککے سب سے سینیئر اہلکار سکینڈ آفیسر چارلس لائٹ ٹولر کی ملکیت تھا۔

چارلس لائٹ ٹولر نے 10 اپریل 1912 کو یہ مینو کارڑ ساؤتھ ایمپٹن سے روانہ ہوتے وقت اپنے بیوی کو دیا تھا۔نیلامی کے منتظم ایلن ایلڈریج کا کہنا ہے یہ مینو کارڈ دنیا میں پائے جانے والے نایاب ترین نایاب کارڈوں میں سے ایک ہے۔ٹائٹینک کا یہ مینو کارڈ سنچیر کو ہینری ایلڈریج اینڈ سن ان ڈیزز میں ہونے والی ایک نیلامی میں ایک برطانوی کلکٹر کو فروخت کیا گیا۔

(جاری ہے)

تباہ ہونے والے بحری جہاز کے چارٹ روم کی چابی ٹیکساس کے ایک کلکٹر کو 78,000 پاؤنڈ میں فروخت کی گئی جبکہ ایک سٹیورڈ کا بیچ 57,000 برطانوی پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔یہ بیچ تھامس مولن نامی شخص کی ملکیت تھا اور وہ اس کی لاش کے ساتھ ملا تھا۔فرم کے اینڈریو ایلڈریج نے کہا ہم نیلامی کے نتائج سے خوش ہیں اور سوچتے ہیں کہ نایاب اشیا کی قیمتیں ٹائٹینک کی کہانی کے ساتھ جاری دلچسپی سے ظاہر ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :