کتاب دوستی کے فروغ میں اداروں کوفعال کرداراداکرناچاہیے،شاکرحسین شاکر

اتوار 22 اپریل 2018 16:40

ملتان۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) معروف شاعر،دانشور اورکالم نگار شاکرحسین شاکرنے کہاہے کہ کتاب کلچر کے فروغ میں نیشنل بک فائونڈیشن کے کردار کونظراندازنہیں کیاجاسکتا۔انہوںنے کہاکہ لوگ اب بھی کتاب پڑھناچاہتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ کتاب معیاری ہواوراس کی قیمت بھی ان کی پہنچ سے باہرنہ ہو۔ان خیالات کااظہار انہوںنے اتوارکے روزکتاب کے قومی دن کے موقع پرنیشنل بک فائونڈیشن کے زیراہتمام کتاب میلے کے افتتاح کے موقع پر اظہارخیال کے دوران کیا۔

نیشنل بک فائونڈیشن نے اپنے ملتان آفس اور ریلوے اسٹیشن پرقائم بک سٹال پر22سے 30اپریل تک کتاب میلے کااہتمام کیاہے۔اس میلے میںریڈرزکلب کے اراکین اورعام لوگوں کو40سی50فیصدرعایت پرکتابیں فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف شاعر اوردانشور رضی الدین رضی نے کہاکہ کتاب کولوگوں تک پہنچانے میں سرکاری اداروں کوفعال کردار اداکرناچاہیے۔

نیشنل بک فائونڈیشن ملتان آفس کے انچارج غلام مرتضیٰ نے اس موقع پراے پی پی کوبتایاکہ ریڈرز کلب سکیم کے ذریعے لوگوں کی بڑی تعداد کم قیمت پرکتابیں حاصل کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں قومی کتاب میلے کے موقع پربھی لوگوں نے بہت بڑی تعدادمیں کتابیں خریدیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ نیشنل بک فائونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹرانعام الحق جاوید کی قیات میںہماراادارہ کتاب دوستی کاپیغام عام کررہاہے اورمجھے یقین ہے کہ کتاب ہی ہمیں امن اورخوشحالی کی منزل تک لے کرجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :