نوکنڈی ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام بوائز ہائی سکول غریب آباد میں ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

اتوار 22 اپریل 2018 17:13

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) نوکنڈی ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کے زیر اہتمام بوائز ہائی سکول غریب آباد میں ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالے سے تقریب انعقاد ہوا جس میں طلباء ، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پہ این ڈی ایف کے مولابخش بلوچ، عبدالخالق ڈیگارزی، غلام جیلانی اور طلباء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج پوری دنیا میں ارتھ ڈے منایا جارہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا کہ ہم اپنے زمیں کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھیں امسال ارتھ ڈے کا پیغام ہیکہ پلاسٹک سے پاک سیارہ کیونکہ زمین کو پلاسٹک کی آلودگی سے بہت خطرہ ہے اور زمیں کو پلاسٹک سیمحفوظ کرنے کا وقت آ گیا ہے شعور کی کمی کی وجہ سے لوگ استعمال کے بعد پلاسٹک زمین پر پھینک دیتے ہیں جومکمل طور پر تلف نہیں ہوتا بلکہ کہیں نہ کہیں وہ موجود رہتا ہے۔

(جاری ہے)

اعداد وشمار کے مطابق تقریباً 300 ملین ٹن پلاسٹک سالانہ بنیاد پر استعمال کے بعد پھینک دیا جاتا ہے اس میں سے اوسطاً آٹھ ملین ٹن پلاسٹک سمندر میں داخل ہو رہا ہے جہاں روز بروز پلاسٹک کی مقدار مسلسل بڑھتی جا رہی ہیاس سال اس بات پہ زور دیا جا رہا ہے کہ ہر ممکن طریقے سے پلاسٹک کے استعمال میں کمی لائی جائے تاکہ اس گلوبل مسئلے میں کمی کا سلسلہ شروع کیا جائے اس کے لیے ضروری ہے کہ زمین پر بسنے والا ہر انسان اپنے روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والے پلاسٹک میں کمی لانا شروع کرے طلباء اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جو اپنے گھروں میں پلاسٹک کے استعمال میں کمی لا سکتے ہیں انہوں نے کہ زمین کو محفوظ بنانے کیلئے اسے آلودگی سے پاک رکھنے کی اشد ضرورت ہے اس لئے ہمیں ہر حال میں پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے کی ضرورت ہے اور زمین سے اپنی محبت کا ثبوت دینے کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چائیے اور الودگی کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :