آزاد کشمیر میں پیپرا کے قیام کی تجویزکے حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ (آج) دی جائے گی

اتوار 22 اپریل 2018 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) آزاد کشمیر میں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) کے قیام کی تجویزکے حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر کو بریفنگ (آج) پیر کو دی جائے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ملک ابرار احمد کی صدارت میں 11بجے اولڈ پپس ہال پارلیمنٹ لاجز میں ہو گا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں ٹریڈ ایکسپورٹ بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔