سائوتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپیئن شپ‘ پاکستان نے مجموعی طور پر دو طلائی، تین چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیت لئے

اتوار 22 اپریل 2018 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان نے نیپال میں ہونے والے سائوتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپیئن شپ کے انفرادی مقابلوں میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر دو طلائی، تین چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیت لئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاکستان جوڈو فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اتوار پاکستان کے بابر حسین نے -67 کلوگرام کے مقابلوں میں چاندی، ندیم اکرم نے -73 کیٹگری کلوگرام کے مقابلوں میں کانسی، محمد عباس نے -81 کلوگرام کیٹگری کے مقابلوں میں کانسی اور بینش خان نے -78 کلوگرام کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اسی طرح ایونٹ میں پاکستان کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے دو طلائی ، تین چاندی اور تین کانسی کے تمغے حاصل کیئے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے شاہ حسین شاہ اور قیصر خان نے ملک کیلئے طلائی کے تمغے جیت لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :