کامرس نیوز

لیبیا؛عسکری گروپوں کی تیل کی چوری اور سمگلروں کو سستا تیل فراہمی کے باعث قومی خزانے کو سالانہ 750 ملین ڈالر کا نقصان

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) لیبیا حکومت نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف مقامات پر سرکاری تیل کی چوری سے قومی خزانے کو سالانہ 750 ملین (75 کروڑ) ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو صدر قومی آئل کمپنی مصطفٰی ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے اکثر علاقوں میں موجود عسکری گروپوں کی جانب سے تیل کی چوری اور سمگلروں کی جانب سے لوگوں کو سستا تیل فراہم کرنے کے باعث قومی خزانے کو سالانہ 750 ملین ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :