نفاذِ امتناع قادیانیت ایکٹ کانفرنس 25اپریل کو ہوگی : نعیم بادشاہ

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے نائب صدر مولانا محمد نعیم بادشاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے قادیانیوں کو اسلامی شعائر استعمال کرنے پر پابندی لگانے کے ضمن میں اپریل 1984میں جاری کردہ امتناع قادیانیت ایکٹ کی یاد میں کل جماعتی ’’نفاذِ امتناع قادیانیت ایکٹ‘‘کانفرنس 25اپریل کو ایوان مشائخ شالیمارروڈ لاہور میں منعقد ہوگی کانفرنس میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،جے یو آئی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،جے یو پی،مجلس احرار اسلام،مسلم لیگ ،جماعت اسلامی،جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت،تحریک ملت جعفریہ، پیپلز موومنٹ بھٹو شہید ،خاکسار تحریک،عالمی تحریک دعوت الحق،تحریک تحفظ حرمین شریفین ،جمعیت مشائخ اور تحریک حرمت رسولؐ سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء اور دینی و مذہبی راہنما شرکت و خطاب کرینگی