عوام کو انصاف کی فر اہمی جج کی اولین ذمہ داری ہے، سیشن جج سیالکوٹ

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ ملک علی ذوالقر نین اعوان نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف کی فر اہمی ایک جج کی اولین ذمہ داری ہے لہند ا جوڈیشل افسران اپنے فر ائض تندہی کے ساتھ اور بلا خوف وخطر سر انجا م دیتے رہیں۔ ان حیالات کا اظہا ر انہوںنے ضلعی عدلیہ کی طرف سے سیالکوٹ ،پسرور، ڈسکہ ، سمبڑیا ل سے ٹر انسفر ہو نے والے سول ججز چوہدری محمد فیاض ،شگفتہ صابر، وقاص احمد ہاشم، محمد عمران ما رتھ ، قمر عباس ،اطہر افضل بٹ ، عادل ریا ض، عاطف نواز بھٹی، گلزیم اسلم،ذکا اللہ سوہی کے اعز از میں دی گئی الوداعی تقر یب کے موقع پر کیا۔

ٹر انسفر ہو نے والے سول ججز چوہدری محمد فیا ض،شگفتہ صابر نے کہا کہ خوش قسمت ہو تے ہیں وہ سر کاری افسر ان جن کو ان کے تبادلوں کے بعد بھی وہال کے عوام اور فقا ئے کار عزت واحتر ام اور محبت سے نواز تے ہیں۔

(جاری ہے)

تقر یب میں ایڈ یشنل سیشن جج چوہدری نوید انجم نے خوبصورت نظم بھی حا ضر ین کی سماعتوں کی نظر کی ۔ اس موقع پر ایڈ یشنل سیشن ججز زاہد محمود غز نوی،ندیم انور چوہدری،نوید انجم سلیمی،محمد آصف،فرحان مد ثر،عشق حسین،مظہر سلیم،تجمل حسین ہنجر،میاں محمد شریف، سینئر سول ججز شاہد حمید چوہدری،اکرام رانجھا،چوہدری طارق بشیر، سول ججز ذکا ء اللہ سوہی،فوزیہ انجم،نغمانہ عنصر،طاہرہ صادق،حارث علی،فہد خان ڈاہر،نائیلہ ایوب،شگفتہ صابر،نیلم بشارت رائے بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :