جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے خلاف لاؤڈ اسپیکر پروپیگنڈا بند کر دیا

پیر 23 اپریل 2018 13:09

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ سرحد پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کیا جانے والا پروپیگنڈا بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سیئول حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام آئندہ جمعے کو ہونے والے سربراہی اجلاس سے قبل ایک مصالحتی اشارے کے طور پر کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین موجودہ عسکری کشیدگی کو کم کرتے ہوئے امن کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ جمعے کے روز جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اٴْن سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اسی طرح مئی کے آخر یا جون کے اوائل میں اٴْن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :