قومی ٹیم ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد پرسوں وطن پہنچے گی

پیر 23 اپریل 2018 17:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) قومی ٹیم ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد پرسوں بدھ کو نیپال سے وطن واپس پہنچے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں نے انفرادی مقابلوں میں دو گولڈ، تین چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیتے ہیں جبکہ ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ اسی طرح دونوں ایونٹس میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :