دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا

آئرلینڈ کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 12 مئی 2024 19:19

دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا
ڈبلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 مئی 2024ء ) تین میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا تھا ۔ اپ ڈیٹس کے مطابق میچ کے دوران بارش کا 50 فیصد امکان موجود ہے۔ بدقسمتی سے منگل کو تیسرے T20I کے لیے ڈبلن کی پیشن گوئی بارش کے 60 فیصد امکان کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے سیریز کے ارد گرد کی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست خوردہ کپتان بابر اعظم کے پاس ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع ہے ۔ آئرلینڈ کیخلاف دوسرے یا تیسرے ٹی20 میں فتح حاصل کرنے کی صورت میں بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ فتوحات سمیٹنے والے کپتان بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس وقت یہ ریکارڈ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا کے نام ہے، جنہوں نے 56 میچز میں 44 کامیابیاں بطور کپتان حاصل کی ہیں۔

اس فہرست میں بابر اعظم کا دوسرا نمبر ہے جو بطور کپتان 76 میچز میں 44 فتوحات کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان 52 میچز میں 42 جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن 72 میچز میں 42 فتوحات کیساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ میچز میں قیادت کرنے کا کارنامہ بھی سرانجام دے چکے ہیں، جو اس سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے نام تھا، جنہوں نے 76 میچز میں کینگروز کی قیادت کی۔

بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی20 میچز میں بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم کی 77 میچز میں قیادت کرتے ہوئے اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جبکہ ان سے قبل یہ اعزاز ایرون فنچ کے پاس تھا جنہوں نے 76 میچز میں ٹیم کی کمان سنبھالی ۔ تیسرے نمبر پر سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ہیں جنہوں نے 72 میچز میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے ۔ چوتھے نمبر پر ایون مورگن 72 اور کین ولیمسن 71 میچز میں کپتانی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔