آر ڈبلیو ایم سی نے راولپنڈی کی تحصیلوں میںصفائی مہم کا شیڈول جاری کر دیا

پیر 23 اپریل 2018 17:59

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) میئر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سردارمحمد نسیم خان کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے راولپنڈی کی تحصیلوں میںصفائی مہم کا شیڈول جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

انسداد ڈینگی و صفائی آج سے شروع ہو کر 11مئی تک جاری رہیگی،جاری کردہ شیڈول کے مطابق 24اپریل سے 30اپریل تک گوجر خان،27اپریل سے 3مئی تک ٹیکسلا،30اپریل سے 6مئی تک کلر سیداں ،3مئی سے 9مئی کہوٹہ اور 5مئی سے 11مئی تک مری میں انسداد ڈینگی و صفائی مہم چلائی جائیگی،اس مہم میں راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں میں اہم شاہراہوں، گلیوں اور بازاروں میں صفائی کیساتھ ساتھ صفائی آگاہی مہم بھی چلائی جا ئیگی،شہریوں کی صفائی سے متعلق آگاہی کیلئے کیمپ بھی لگائے جائینگے،ہفتہ صفائی میں واک ،سیمینار کا انعقادبھی کیا جائیگا، شہریوں کو صفائی کے پیغام پر مشتمل پمفلٹس اور کوڑا کرکٹ ڈالنے کیلئے ویسٹ بیگز بھی دیئے جائینگے،گھر گھر صفائی آگاہی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کارکن صفائی کا پیغام پھیلانے کے دوران شہریوں سے اپیل کی جائیگی کہ وہ صفائی کیلئے ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139پرکال کر یں،کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں ،کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں،کوڑا کرکٹ ہماری طرف سے فراہم کردہ ویسٹ بیگز میں ڈال کر قریبی کوڑا دان میں ڈال دیں یا اپنے گھروں کے باہر رکھ دیں ،ہمارے ورکرز اسے اٹھا لیں گے، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے اپنے بیان میں کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں،کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،کوڑا کرکٹ ڈسٹ بن یا بڑے کوڑا دان میں ڈالیں،گھروں والے اور دکاندار حضرات اپنا کوڑا کرکٹ ویسٹ بیگز میں ڈالیں اور قریبی کنٹینر میں ڈالیں یا اپنے گھروں کے باہر رکھ دیں ہمارے ورکرز اسے اٹھا لیں گے،کسی بھی شکایت کااندراج ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139پر کرائیں فوری طور پر آپکی شکایت پر ایکشن لیا جائیگا،راولپنڈی کو صاف ستھرا رکھنے اور بیماریوں کو بھگانے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔