بڑھتی ہوئی آبادی ایک چیلنج ہے ،سعیدالرحمان

پیر 23 اپریل 2018 18:14

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پاپولیشن افسر شانگلہ سعیدالر حمان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت بڑھتی ہوئی آبادی سب سے بڑا مسئلہ ہے،آبادی کنٹرول کرنے کیلئے ہم سب کو مشترکہ طور پر مل کر جدجہد کرنا ہوگی جو وقت کی ضرورت ہے اس حوالے سے عوام شعور اجاگر کرنے کیلئے محکمہ بہبودی آبادی کے ساتھ ساتھ علماء کرام ،اساتذہ، میڈیااور سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،تب بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پایا جاسکتا ہے -ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز بہبودی آبادی ضلع شانگلہ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں علامء کرام،اساتذہ، صحافیوں ،علاقہ مشران نے شرکت کی۔

تقریب میں شرکاء نے آبادی کی کنٹرول اور بچوں کی پیدائش میں وقفہ کی اسلامی نکتہ نظر پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس کے افادیت سے لوگوں کو اگاہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ماں کی بہتر صحت ،بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ضروری ہے ،علماء کرام ،اساتذہ اور معززین علاقہ اس سلسلے میں عوامی شعور اجاگر کریں۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن افسر شانگلہ سعیدالرحمان نے کہا کہ دنیا میں اس وقت سب سے بڑا چیلنج آبادی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے وسائل کم اور آبادی زیادہ ہے اس کی وجہ سے ہمارے ملک میں مسائل روز بروز بڑھتے جارہے ہیں ،بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ضروری ہے ۔انھوں نے علماء کرام،اساتذہ ،صحافیوں،اور علاقہ معزیزین پر زور دیا کہ ملک کی ترقی کیلئے لوگوں میں آبادی کنٹرول کے بارے میں شعور اجاگر کریں۔۔

متعلقہ عنوان :