پشاور، 23ویںصوبا ئی انٹرڈویژنل جمناسٹک چمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے
یمپئین شپ میں مجموعی طور پر پشاور ڈویژن نے سونے ، مردان ڈویژن نے چاندی اور سوات ڈویژن نے سلور تمغہ جیتا
پیر 23 اپریل 2018 19:45
(جاری ہے)
اسی طرح والٹنگ ٹیبل کے جمناسٹک مقابلوں میں پشاور کے شہاب نے سونے ، مردان کے صدام نے چاندی اور مردان ہی کے شہزاد خان نے طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا، جمناسٹک متوازی بال کے مقابلوں میں پشاور کے شہاب نے سونے ، پشاور ہی کے منصور نے چاندی اور سوات کے نعیم خان نے طلائی تمغہ حاصل کر لیا ۔
اسی طرح رنگز مقابلوں میں پشاور کے ایاز نے سونے ، سوات کے نعیم خان نے چاندی اور مردان کے صدام نے طلائی تمغہ حاصل کر لیا۔ چیمپئن شپ میں پشاور ڈویژن کے شہاب شاہ پہلے ، منصور احمد دوسرے اور ایاز تیسرے نمبر پر بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر سپورٹس جنید خان اور دیگر مہمانان نے فاتح کھلاڑیوں میں شیلڈز اور تمغے تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس نے اپنے خطاب میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے پانچ ، پانچ ہزار اور باقی تمام کھلاڑیوں کیلئے دو ، دو ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ پر خاص توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے تاہم اس کو سامنے لانے کی ضرورت ہے اور صوبائی محکمہ کھیل اس مقصد کے حصول کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔ تقریب سے جمناسٹک ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر اور کوچ اعجاز احمد ، سابق سکوئش چیمپئن قمر زمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.