پشاور،سپرنگ کیو کشن کائی کرا ٹے چمپیئن شپ اختتام پزیر

پیر اپریل 19:45

پشاور،سپرنگ کیو کشن کائی کرا ٹے چمپیئن شپ اختتام پزیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) خیبر پختونخواء فل با ڈی کنٹیکٹ کیوکشن کا ئی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سپرنگ کیو کشن کائی کرا ٹے چمپیئن شپ اختتام پزیر ہوئی ۔ اس چمپیئن شپ میں پنجاب ، اسلام آباد ، فا ٹا اور خیبر پختونخواء کی مرد و خوا تین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ چمپیئن شپ کے چیف ارگنائیزر نگ سیکرٹری صدف خان جو کیو کشن کائی و ووشو خواتین کی انچارج بھی ہے ۔

چمپیئن شپ ریفری ججز کے فرائض شی ہان عمل گل آفریدی ،سینسی محمد نعیم ،سینسی عبدالصمد ،سینسی میاں وحید شاہ ،ناصر شینواری ، عابد کوبرا ، منگل شنواری ، عباد اللہ ، شفیق آفریدی ،وکیل آفریدی اور عامر آفریدی نے انجام دئے ۔ جنانچہ 55کلو گرام میں عصمت اللہ نے پہلی ،ھارون نے دوسری، اعلیٰ نور نے تیسری اور سید رسول نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

65کلو گرام سے زیادہ ویٹ میں وقا ر نے پہلی ، امجد علی نے دوسری ، عابد نے تیسری اور عباس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔جبکہ خواتین مقابلوں میں نادیہ نے پہلی ، کلثوم نے دوسری اور ماریہ نے تیسری پوزیشن حا صل کی ۔چمپیئن شپ کا افتتاح ڈا ئیریکٹر سپورٹس اینڈ کو چنگ سنٹر خیبر پختونخوا ء ممتا ز خان نے کیا جبکہ فائنل مقابلوں میں سٹیٹ لائف انشو رنس خیبر پختونخوا ء کے ریجنل ڈا ئیریکٹر خالد منصور مہمان خصوصی تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے رحمت گل آفرید ی ، ممتاز خان اور خالد منصور نے کھلا ڑیوں کی شا ندار کار کردگی کو سراہا ۔اور کیا کہ پاکستان کو اندرونی و پیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے نو جوانوں کو کیوکشن کائی کرا ٹے سیکھنے کی ضرورت ہیں تاکہ وہ ملک و قوم کی خدمت کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے لا زوال قربانیوں کی بدولت پشا و ر امن کا گہوا رہ بن گیا اور اب خواتین و حضرات کھلاڑی بے خوف اپنی صحت مندانہ سر گرمیوں میں مشغول نظر آتے ہیں ۔

رحمت گل آفریدی نے مہمانان گرامی اور منتظمین کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آ ئندہ بھی ایسے پروگراموں کو ارگنائز کیا جائے گا ۔ تاکہ نو جوانون اور بچے اپنی صلاحیتوں کا اظہا ر کر سکیں ۔ چمپئین کھلاڑیوں کو قومی اور بین الا قوامی مقابلوں میں ماضی کی طرح موا قع دئے جائینگے تاکہ ملک و قوم کیلئے اعزازات حا صل کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :