ایچ ڈی اے نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری 7 رہائشی اسکیموں کی این اوسی منسوخ کردی

پیر 23 اپریل 2018 20:51

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) چیئر مین جو ڈیشل کمیشن ( واٹر کمیشن ) کے احکا مات کی روشنی میں مقرر ہ وقت میں ترقیاتی کام شروع نہ کرنے پر حیدرآباد کے ترقیاتی ادارے نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری 7 رہائشی اسکیموں کی این اوسی منسوخ کردی ایچ ڈی اے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جاری حیدرآبادگارڈن ہائوسنگ اسکیم ،حنا سٹی ہائوسنگ اسکیم ،خیابانِ مصعب شکیل ہائوسنگ اسکیم ،شمس ویلی ہائوسنگ اسکیم ،سعدی گارڈن ہائوسنگ اسکیم ،دعا ریذیڈینسی ہائوسنگ اسکیم اور یثرب ٹائون ہائوسنگ اسکیم کی جانب سے ایچ ڈی اے سے جاری کردہ این او سی کے مطابق ترقیاتی کاموں کے تا حال شروع نہ کر نے کا نوٹس لیتے ہو ئے ان اسکیموں کے اجازت نامے فو ری طور پر منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق متعلقہ محکمہ کے فیلڈ اسٹاف سے موصولہ رپوٹس کے مطابق مذکورہ اسکیموں میں تا حال ترقیاتی کا م شروع نہیں ہو سکا ہے ۔ واضع رہے ان اسکیموں میں تر قیا تی کاموں کا اب تک شروع ہو جانا این او سی کی اولین شرط تھی ۔

متعلقہ عنوان :