10مسافر ٹرانسپورٹ اڈوں کے لائسنسز کی ایک سال کے لئے تجدید کی منظوری

پیر 23 اپریل 2018 21:06

فیصل آباد۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 10مسافر ٹرانسپورٹ اڈوں کے لائسنسز کی ایک سال کے لئے تجدید کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری ڈپٹی کمشنروچیئرمین سلمان غنی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی جس میں سیکرٹری آر ٹی اے مصور خاں نیازی،چیف ٹریفک آفیسر سید حسنین شاہ اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کے لائسنسز کی تجدید کیلئے درخواستوں پر غوروخوض کرتے ہوئے قواعد وضوابط پر پورا اترنے پر نیو سبحان ٹریولز،خواجہ ٹریولز،نادر فلائنگ کوچ،ڈائیو ایکسپریس،سپیڈ سٹار ٹریولز،جڑانوالہ میں حسن ٹریول،فرینڈز ٹریول،سید عاشق حسین ٹریول،کنجوانی میں علی رضا ٹریول اور ماموں کانجن میں جٹ ٹریولز کے ڈی کلاس سٹینڈ کی ایک سال کیلئے لائسنس تجدید کرنے کی منظوری دی ۔

متعلقہ عنوان :