سوئی گیس کے لاکھوں کمرشل صارفین پر اضافی بلوں کا بوجھ ڈال دیا گیا جس سے چھوٹی صنعتوں سے وابستہ افراد میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے ، ندیم شیخ

پیر اپریل 22:33

سوئی گیس کے لاکھوں کمرشل صارفین پر اضافی بلوں کا بوجھ ڈال دیا گیا جس ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر ندیم شیخ نے کہا ہے کہ سوئی گیس کے لاکھوں کمرشل صارفین پر اضافی بلوں کا بوجھ ڈال دیا گیا جس سے چھوٹی صنعتوں سے وابستہ افراد میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے لاکھوں کمرشل صارفین کو دو ماہ کے اکھٹے بل بھجوانے کے ساتھ ساتھ ان پر آر ایل این جی بم گرا دیا گیا ۔

سیکورٹی کی مد میں بھی اضافی رقم لگا کر بلوں میں شامل کر دی گئی ہے جس سے بلوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے جو کہ کمرشل صارفین کے لئے ادا کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار ندیم شیخ نے راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرزاینڈ سمال انڈسٹریز کے ممبر ایگزیکٹو باڈی شیخ دانش اقبال کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا ندیم شیخ نے کہا کہ سوئی گیس کے بلوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل برداشت اور چھوٹی صنعتوں سے وابستہ افراد کا معاشی قتل ہے جسکی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اضافی بلوں کو واپس لیا جائے اور پرانے ریٹ پر بل بھجوائے جائیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی بجٹ سے پہلے ہی ایسے عوام دشمن اقدامات کرنے والے موجودہ حکومت کے خیر خواہ نہیں ہیں بلکہ ایسے اقدامات سے عوام میں حکومتی ساکھ شدید متاثر ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :